امریکا :دو سر والا نایاب سانپ دریافت

October 01, 2020


امریکی خاتون نے دومنہ والے سانپ کی ویڈیو شیئر کرکے صارفین میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔

انٹرنیٹ پر امریکی شہری نے چند سیکنڈ کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو سر والا انتہائی خطرناک سانپ زمین پر رینگ رہا ہے۔

یہ سانپ امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے شہر ٹیلرزوائل کی کاونٹی الیگزینڈر میں واقع ایک گھر میں دیکھا پایا گیا ہےجس کو دیکھتے ہی خاتون پہلے تو خوفزدہ ہوئی لیکن ہمت کرکے سانپ کی ویڈیو بنالی۔

یاد رہے کہ رواں برس بھارت میں دو مقامات پر دو سر والے نایاب پائے گئے تھے۔