عثمان بزدار کا پناہ گاہیں اور نئے لنگر خانے کھولنے کا اعلان

October 03, 2020


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پناہ گاہوں کا دائرہ بڑھانے اور نئے لنگر خانے کھولنے کا اعلان کردیا۔

عثمان بزدار نے لاہور میں ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد کام شروع کردے گی۔

انہوں نےمزید کہا کہ اپوزیشن کی جماعتیں لوٹ مار کی دولت بچانےکے لیے جمع ہوئی ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے عام آدمی کی ضروریات پر توجہ دی ہے۔