نشتر ہسپتال کا ڈاکٹر 44 لاکھ روپے کا نادہندہ نکلا

October 05, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال کا سابق گائنا کالوجسٹ ڈاکٹر علی سات سال سے سرکاری کوٹھی نمبر 23میں تاحال رہائش پذیر ہے جسکے اس نے آج تک ہاؤس رینٹ، بجلی و گیس کے بلوں کی مد میں 44 لاکھ روپے نشتر ہسپتال انتظامیہ کو ادا نہیں کیے۔ بار بار نوٹس کے باوجود کوٹھی خالی نہ کرنے پر نشتر حکام نے بجلی و گیس کا کنکشن منقطع کردیئے، اطلاع پر ڈاکٹرز ایم ایس کے پاس آگئے، انہوں نے ڈاکٹر علی کا ایک بیان حلفی جمع کروایا کہ ایک ماہ کہ مہلت دی جائے۔ ایم ایس نشتر ہسپتال نے بیان حلفی کی روشنی میں مذکورہ متنازعہ کوٹھی کے بجلی و گیس کے منقطع کنکشن کو بحال کردیا ۔