کیپٹن (ر) صفدر کی حفاظتی ضمانت منظور

October 05, 2020

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف غداری کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت 10 اکتوبر تک منظور کرلی ۔

جسٹس اسجد جاوید گھرال نے لاہور ہائیکورٹ میں کیپٹن ریٹائرڈ محمدصفدر کی جانب سے دائر حفاظتی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف گوجرانوالا پولیس نےبغاوت کا مقدمہ درج کیا جس کا مقصد انہیں سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ شاملِ تفتیش ہونا چاہتے ہیں استدعا ہے کہ عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

عدالت نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دیا ۔