سب سے لمبی ٹانگیں رکھنے والی 17 سالہ لڑکی

October 07, 2020


امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ لڑکی میسی کیورین نے سب سے زیادہ لمبی ٹانگیں رکھنے پر گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں جگہ بنالی۔

میسی کیورین کی لمبی ٹانگیں سب کیلئے باعث حیرت ہیں، اس کی ٹانگیں اس کے قد سے تقریباً ایک میٹر لمبی ہیں۔

میسی کیورین کی ٹانگوں کی لمبائی 53 انچ ہے جبکہ سابقہ ریکارڈ روس کی ایکاٹیرنیا لیسینا کے پاس تھا جن کی ٹانگوں کی لمبائی52 اعشاریہ 2 انچ تھی۔


نوجوانی میں سب سے لمبی ٹانگیں رکھنے کا اعزاز اپنے نام کرنے والی میسی کیورین کا قد 6 فُٹ10 انچ ہے۔

میسی کا کہنا ہے کہ طویل ترین ٹانگوں کی وجہ سے سر دروازے سے ٹکرا تا ہے، گاڑی میں بیٹھنا مشکل ہوتا ہے اور لباس کی تلاش بھی آسان نہیں۔

میسی کو اس وقت سوشل میڈیا اسٹار بھی کہا جاسکتا ہے کیونکہ اب تک انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر محض 5 پوسٹ شیئر کی ہیں جبکہ انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 41 ہزار سے زائد ہے۔

میسی کیورین مستقبل میں برطانیہ کے کالج میں تعلیم حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اور دنیا کی طویل قامت پیشہ ور ماڈل ہونے کا ریکارڈ بھی حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔