وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر کورونا وائرس کا شکار

October 07, 2020

وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر اسٹیفن ملر نے تصدیق کی ہے کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اسٹیفن ملر نے بیان میں کہا ہے کہ وہ پچھلے 5 روز سے گھر سے کام کر رہے ہیں اور آئیسولیشن میں ہیں، اسٹیفن کی اہلیہ کیٹی ملر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مئی میں مثبت آیا تھا، کیٹی ملر نائب امریکی صدر مائیک پینس کی ترجمان ہیں۔

واضح رہے کہ صدرٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا کا جمعے کے روز کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور ہفتے کو انہیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال سے اپنے ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں، وہ اتنا ہی بہتر محسوس کر رہے ہیں جتنا آج سے 20 سال پہلے کیا کرتے تھے، ہم نے کورونا وائرس کی بہترین دوا اور معلومات تیار کی ہیں۔