• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار دیا

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پہنچتے ہی ماسک اتار دیا


کورونا میں مبتلا امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کوملٹری اسپتال سے چھٹی مل گئی۔ اسپتال سے چھٹی کے وقت ٹرمپ نے ماسک پہن رکھا تھا، تاہم وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ماسک اتار دیا اور سیلیوٹ کیا۔

ٹرمپ نے اسپتال سے روانگی سے پہلے سوشل میڈیا پر کہا کہ جلد صدارتی مہم پر واپسی ہوگی۔ فیک نیوز ہمیشہ فیک پول دکھاتے ہیں، فلوریڈا سے ویسٹ ورجینیا تک ڈیموکریٹکس پر1-2 کی برتری حاصل ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکیوں کو دکھائیں گے کہ ہم ڈرنے والے نہیں، کسی بھی صورت الیکشن جیتیں گے۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ کورونا سے خوفزدہ نہ ہوں، اسے اپنی زندگی پر حاوی ہونے نہ دیں۔ وہ اتنا ہی بہترمحسوس کررہے ہیں جتنا آج سے بیس سال پہلے کیا کرتے تھے، ہم نے کورونا کی بہترین دوا اور معلومات تیار کی ہیں۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس ڈاکٹر کے نے کہا کہ صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں بھی ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رہیں گے۔ صدر ٹرمپ کی صحت کو لاحق خطرہ ابھی مکمل ٹلا نہیں۔

واضح رہے کہ صدر ٹرمپ کا جمعہ کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ہفتے کو انہیں Walter Reed Medical Center منتقل کیا گیا تھا۔

تازہ ترین