اداکار کی بیوہ کا ٹرمپ کے بیان پر شدید رد عمل

October 08, 2020

کراچی( جنگ نیوز) امریکی اداکار نک کوریڈیرو کی بیوہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےکورونا سے متعلق پیغام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کورونا نے ہماری زندگی کو متاثرکیا۔ ہر کوئی اتنا خوش نصیب نہیں ہوتا کہ دو دن اسپتال میں علاج کراسکے۔میں اپنے شوہر کےلئے 95 دن تک روتی رہی۔