علی گل پیر کی ’شریف میزائل‘ پر مزاحیہ ویڈیو

October 08, 2020

مشہور شخصیات کو اپنے مختلف انداز سے ’ٹرول‘ کرنے والے علی گل پیر نے نقالی کیلئے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بیان کا انتخاب کیا ہے۔

خیال رہے کہ نواز شریف نے لندن میں رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرریے تھے کہ اسی دوران سب اچانک حیران رہ گئے کہ جب انہوں نے ہاتھ کے اشارے سے اوپر نیچے کرتے ہوئے کہا کہ ’ٹاماہاک‘ میزائل بھی الحمد اللّٰہ نواز شریف نے بنوایا اور یہ میزائل ہم بلوچستان سے لے کر آئے تھے۔

نواز شریف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جب کلنٹن نے افغانستان پر راکٹ چلائے تھے اور میزائل گرائے تھے۔ ایک ثابت مل گیا، اس کو اٹھا کر ہم لے کر آئے اور ان کی بیک انجینیرنگ کی۔

مشہور شخصیات کی پیروڈی کرنے والے علی گل پیر نے اپنی حالیہ ویڈیو میں نواز شریف کا انداز اپنایا اور ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔

علی گل پیر کو اپنی ویڈیو میں ہاتھ میں سگریٹ لیے نواز شریف کا میزائل سے متعلق بیان کی نقالی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کا بیان دہرایا کہ ملک میں آدھے میزائل تو اللّٰہ کے فضل سے انہوں نے بنائے ہیں، ہاتھ میں ٹام ہاک اور آئی ایم نواز شریف بائے دا وے کا پوسٹر اٹھائے ایکٹنگ کی کہ یہ جو ٹاماہاک ہے، وہ بھی نواز شریف نے بنوایا تھا اور ہم بلوچستان سے لر کر آئے تھے۔

ویڈیو کے آخر میں نواز شریف کے بیان کہ جس میں ایک بندہ نواز شریف کی تصحیح کرتا ہے کہ ’کروز میزائل‘، اس بات کی بھی علی گل پیر نے زبردست ایکٹنگ کی اور جملے کو مکمل کیا کہ میں ٹاماہاک کہہ رہا ہوں، وہ ٹاماہاک میزائل نہیں کروز میزائل تھے۔

علی گل پیر کی اس پیروڈی کی دیگر ویڈیوز کی طرح بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

علی گل پیر پاکستانی فنکاروں سمیت عالمی شہرت یافتہ اداکاروں کی نقل اُتارنے کی وجہ سے خاصے مشہور ہیں۔