فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا

October 09, 2020

اسلام آباد( طا ہر خلیل )وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن میں تحریری جواب جمع کرا دیا، وکیل وفاقی وزیر نے کہا کہ درخواست کی بنیاد اخباری خبریں ہیں، درخواست گزار نے الزامات کا ثبوت نہیں لگایا، نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔فیصل واوڈا کے وکیل محمد بن محسن نے تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کو سپیکر رابطہ کرنا چاہیے تھا، درخواست کو بطور الیکشن پٹیشن نہیں دیکھا جا سکتا، درخواست کی بنیاد اخباری خبریں ہیں، درخواست گزار نے الزامات کا ثبوت نہیں لگایا، شکایت قابل سماعت نہیں لہذا درخواست کو مسترد کیا جائے۔