شاہد آفریدی کی بیٹی کے ہمراہ ویڈیو مقبول

October 09, 2020

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی عروہ کے ہمراہ ایک ویڈیو مقبول ہورہی ہے۔

کرکٹر شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں عروہ اپنی واکر پر بیٹھی ہوئی ہے۔


خیال رہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی رواں برس پانچویں بیٹی عروہ کے والد بنے تھے۔ شاہد آفریدی نے اپنی خوشی مداحوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے اپنی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

انہوں نے اس خوشخبری کا اظہار اپنی چاروں بیٹیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو کے ساتھ کیا تھا۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ 'اللّٰہ کی مجھ پر بے شمار رحمتیں ہیں، چار قابل تعریف بیٹیوں کے بعد اللّٰہ نے مجھے پانچویں بیٹی سے نوازا ہے، الحمد اللّٰہ‘

واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، ان کی پانچ بیٹیاں اقصیٰ، عنشہ، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔