زمبابوے سے ون ڈے میچز ملتان سے لاہور منتقلی کا امکان

October 10, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان شیڈول ون ڈے میچز کا وینیو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرانے کا فیصلہ کیاہے۔ ذرائع کے مطابق میچز کے وینیو کی تبدیلی کی وجہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ بنی ہے، ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے تین ون ڈے میچز کے اخراجات اور سروسز کی مدد میں بھاری رقم مانگی تھی، پی سی بی کی جانب سے رقم دینے سے انکار اور ملتان کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی پر وینیو تبدیل کرنے کا حتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچز30 اکتوبر، یکم اور تین نومبر 2020 کو شیڈول ہیں۔