مقبوضہ کشمیر، سینئر افسران کی بے حسی پر بھارتی فوجی برہم، ویڈیو وائرل

October 11, 2020

سرینگر (جنگ نیوز )مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی فوجیوں کی جانب سے خودکشی کے واقعات عام بات ہیں لیکن اب اہلکار اپنے افسران پر برہم نظر آتے ہیں اور افسران کی بے حسی پر بات کررہے ہیں ایسی ہی ایک ویڈیو وائر ل ہوگئی ہے جس میں بھارتی فوجیوں نے سرکار اور افسران کے لیے ʼخود کو قربانی کا بکرا قرار دے دیا۔ویڈیو میں فوجی اہلکار بتارہاہے کہ افسران خود بلٹ پروف گاڑیوں میں آپریشن کیلئے جاتے ہیں اور ہمیں ایک عام سے گاڑی میں سفر کرنے پر مجبور کیا گیا ہے اور ہماری جانوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔