لاہور: چوہدری پرویز الٰہی کے گھر میں آگ لگ گئی

October 11, 2020

لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے گھر میں آگ لگ گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ آگ کے باعث زیادہ نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق گلبرگ میں واقعہ چوہدری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کے کچن میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے قریبی درخت کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ معمولی نوعیت کی تھی زیادہ نقصان نہیں ہوا۔