ہراساں کرنیوالوں کیخلاف جلد قانونی کارروائی کرونگی،مشی ملک

October 13, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)سٹیج اداکارہ مشی ملک نے کہا ہے کہ چند افراد کچھ عرصہ سے ہراساں کر رہے ہیں صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے اور بہت جلد ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ انھوں نے اپنے وکیل سے بھی رابطہ کیا ہے اور ہراساں کرنے والوں کے نام اور ریکارڈ فراہم کر دیا ہے۔