عوام کے بھرپور تعاون سے کورونا وائرس کو روکنے میں کامیابی ملی

October 13, 2020

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے کورونا وائرس کو روکنے میں کامیابی ملی ہے، پاکستانی عوام نے ذمے داری کا مظاہرہ کیا۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی چیف سیکرٹریز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ اسلام آباد کے 103 اضلاع کے3497 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 52 فیصد کورونا وائرس کے ٹیسٹ ٹی ٹی کیواسٹریٹجی کی نشاندہی پر کیے گئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ حکومتی اقدامات کےنتیجےمیں وبا کی روک تھام اور قیمتی جانوں کو بچانےمیں مدد ملی ہے جبکہ عوام کے بھرپور تعاون سے کورونا وائرس کو روکنے میں کامیابی ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے اور کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات پر عمل کیا ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ میڈیا اور عوام کے تعاون سے حکومتی کوششوں کو کامیابی ملی، اس کے علاوہ انہوں نے کورونا سے نمٹنے کےلیے آگاہی پر میڈیا کے کردار کی تعریف بھی کی۔