پاکستان: کورونا وائرس کے 319848 کیسز، 6588 اموات

October 13, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 531 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 8 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 424 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 19 ہزار 848 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 588 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 8 ہزار 651 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 516 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 4 ہزار 609 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 40 ہزار 534 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 556 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 892 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 264 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 367 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 264 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 17 ہزار 428 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 189 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 541 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 146 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 3 ہزار 955 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 91 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 131 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 78 مریض وفات پا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 22 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 39 لاکھ 14 ہزار 818 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔