امریکا ایشیائی خطے کیلئے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، چینی وزیرخارجہ

October 13, 2020

چینی وزیر خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ امریکا ایشیائی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے، ایشیائی ممالک کو چین کے ساتھ مل کر خطے میں بیرونی مداخلت کا راستہ روکنا چاہیے۔

ملائیشیا میں پریس کانفرنس کے دوران چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی انڈوپیسیفک حکمت عملی خطے کے لیے بڑا سیکیورٹی خطرہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ امریکا سرد جنگ کے ذریعے خطے میں انڈوپیسیفک نیٹو بنانا چاہتا ہے اور خطے کے مختلف گروپوں اور بلاکس کے درمیان اختلافات اور جغرافیائی مسابقت بڑھا کر خطےمیں اپنی برتری اور حکمرانی چاہتا ہے۔