ملزم عابدملہی نے خود گرفتاری دی، والد

October 14, 2020

ملزم عابدملہی نے خود گرفتاری دی، والد

کراچی ( نیوز ڈیسک) موٹر وے زیادتی کیس کے ملزم عابد ملہی کے والد اکبر علی نے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہےکہ عابد شام ساڑھے 6بجے مانگا منڈی میں گھر آیا تھا، اس کےگھر آنے پر ہم نے خود پولیس کو اطلاع کی۔ اکبر علی نے دعویٰ کیا ہےکہ عابد کو مقامی شہری خالد بٹ کی موجودگی میں پولیس کےحوالےکیا گیا اور خالد بٹ کی گاڑی میں ہی کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) مرکز بھجوایا۔ ملزم کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ عابد ملہی گرفتار ہوچکا ہے، اب ہماری خواتین کوبھی رہا کیاجائے۔