خود کو پولیس ملازم ظاہر کر کے دو افراد نقدی، موبائل لے اڑے

October 14, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) خود کو پولیس ملازم ظاہر کرکے نوسر باز نقدی اور موبائل لے اڑے،جمیلہ آباد چونگی نمبر 1 کا رہائشی محمد اکبر اپنے دوست محمد نواز کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھے کہ نشتر موڑ کے قریب دو افراد جہنوں نے اپنا تعارف پولیس ملازم ظاہر کیا اور روک کر کہا کہ تم لوگ لاٹری کے نمبر لیکر آرہے ہو، جہنوں نے تھپڑ مارے اور زبردستی تلاشی لینے کے بعد نوسر بازی کرتے ہوئے چھ ہزار اور موبائل لیکر رفوچکر ہوگئے، اطلاع پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر متاثرہ افراد کی درخواست پر نوسر بازوں کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔