سربراہ یورپین خارجہ امور جوزپ بوریل نے خود کو قرنطینہ کر لیا

October 14, 2020

یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث قرنطینہ ہوگئے ہیں۔

جوزپ بوریل نے اپنے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اکاونٹ کے ذریعے یہ اطلاع دی۔

جوزپ بوریل کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹ کے مطابق اُنہیں حکام کی جانب سے مطلع کیا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایتھوپیا جانے والے وفد میں شامل ایک رکن کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس وفد میں ای یو کے کرائسسز مینجمنٹ کمشنر جینز لینارسک بھی شامل تھے۔

جوزپ بوریل کے مطابق اس اطلاع ملنے کے بعد کیے جانے والا ٹیسٹ تو منفی آیا ہے لیکن انہوں نے ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق اپنے آپ کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

ان کے ساتھ ہی یورپین کمشنر برائے کرائسسز مینجمنٹ جینز لینارسک بھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔