کراچی ایکسپریس ایک دن کیلئے منسوخ، مسافروں کیلئے متبادل انتظام

October 14, 2020

پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کو ایک دن کے لیے منسوخ کر دیا ہے۔

ترجمان ریلوے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کراچی ایکسپریس کے مسافروں کے لیے متبادل انتظام کرتے ہوئے شاہ حسین ایکسپریس میں انھیں سوار کیا جائے گا۔

انھوں نے بتایا کہ شاہ حسین ایکسپریس کے ساتھ اے سی سلیپر کوچ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کراچی ایکسپریس کے جو مسافر ٹکٹ واپس کرنا چاہیں انہیں پوری رقم واپس دی جائے گی۔