کراچی، مولانا عادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف ناگن چورنگی پر احتجاج

October 16, 2020

کراچی میں شہید کیے گئے مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف ناگن چورنگی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف کیے جانے والے احتجاج میں اہلسنت و الجماعت کے کارکنوں اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مظاہرین کی جانب سے مولاناعادل خان اور اُن کے ڈرائیور کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔


اس موقع پر رہنما اہلسنت و الجماعت مولانا رب نواز نے کہا کہ آج پورے پاکستان میں علماء کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی ہے، ہڑتال پر تاجر برادری اور ٹرانسپورٹ برادری نے حمایت کی۔

دوسری جانب مولاناعادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف لسبیلہ چوک پر بھی احتجاج کیا جارہا ہے۔