آذربائیجان : گینجا پر آرمینیا کا میزائل حملہ، 12 ہلاک

October 17, 2020


آذربائیجان کے دوسرے بڑے شہر گینجا پر آرمینیا کا میزائل حملہ، 12افراد ہلاک 40 زخمی ہوگئے۔

آذربائیجان کے پراسیکیوٹرجنرل کا کہنا ہے کہ آرمینیا نے دوسرے بڑے شہر گینجا پر میزائل حملے میں رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمینیا کی جانب سے کیے گئے میزائل حملے میں 20 سے زائد گھر تباہ ہوئے ہیں۔