حق دو کراچی کو ریفرنڈم کیمپ کا انعقاد

October 17, 2020

کراچی سٹی کورٹ میں اسلامک لائرز فورم کی جانب سے حق دو کراچی کو ریفرنڈم کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکت کی۔

حق دو کراچی کو کے سلسلے میں اسلامک لائرز موؤمنٹ کی جانب سے سٹی کورٹ ریفرنڈم کیمپ میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ کراچی کا بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ یہاں کی آبادی کو گنا ہی نہیں گیا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے حق دو کراچی ریفرنڈم میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی جائے، کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے اور کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ منی پاکستان کو آدھا کردیا گیا ہے، ادارہ شماریات وفاقی ادارہ ہے اور آدھی آبادی کو کھا گیا ہے،یہ کام نون لیگ اور پی ٹی آئی نے ٹھیک نہیں کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ کراچی کی مردم شماری ہنگامی بنیادوں پر دوبارہ کی جائے، جن کےشناختی کارڈز پر مستقل پتے ہیں انہیں گنا جائے۔