عید میلادالنبیؐ جمعہ 30 اکتوبر کو ہوگی

October 18, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چاند نظر نہیں آیا،یکم ربیع الاوّل کل،عید میلادالنبیؐ جمعہ 30اکتوبر کو ہوگی۔

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین مفتی منیب الرحمٰن نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کو چاند نظرنہیں آیا۔ یکم ربیع الاوّل 1442؁ھ پیر کو اور عید میلادالنبی ؐجمعۃ المبارک 30 اکتوبر کو ہوگی۔

مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت دفتر محکمہ موسمیات میٹ کمپلیکس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی سے مولانا حافظ محمد سلفی، مولانا قاری نذیر احمد نعیمی، مولانا صابر نورانی، قاری محمد اقبال اور علامہ سید علی کرار نقوی ، فنی معاونت کے لئے محکمہ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ سردار سرفراز اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ نے شرکت کی،کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔