عالمی شہرت یافتہ منی ایچر آرٹسٹ عمران قریشی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

October 18, 2020

عالمی شہرت یافتہ منی ایچر آرٹسٹ عمران قریشی ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

کراچی (جنگ نیوز) عالمی شہرت یافتہ منی ایچر آرٹسٹ عمران قریشی نے کہا ہے کہ منی ایچر آرٹ میں ہر چیز اور علامت کی اپنی اہمیت ہوتی ہے۔ تصویر کے رنگوں کے ذریعے راگ کا پتہ چل جاتا ہے۔ میری سب سے مہنگی پینٹنگ دو کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمران قریشی نے مزید بتایا کہ میری پینٹنگز مایوسی اور اُمید دونوں کا امتزاج ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ میری پینٹنگز مجھ سے باتیں بھی کرتی ہیں۔ تفصیلی گفتگو اتوار کی شام 7 بجکر 5 منٹ پر نشر کی جائے گی۔