مریم نواز مزارِ قائد پر حاضری کے وقت جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئیں

October 19, 2020

کراچی (خبرایجنسی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مزارِ قائد پر حاضری کے وقت جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازنے مزارِ قائد پر حاضری دی جس دوران و ہ جذباتی ہوگئیں اور ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے اور وہ آبدیدہ ہوگئیں،میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہمارا بیانیہ اصولوں اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے، کراچی کے عوام نے امیدوں سے بڑھ کراستقبال کیا،مریم نواز نے کہا کہ کراچی کے عوام نے عزت، محبت اور شفقت دی ساری زندگی کراچی کے عوام سے جڑگئی ہوں۔