کامران اکمل بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ نہ ملنے پر مایوس

October 19, 2020


نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے والے کامران اکمل نے بہترین وکٹ کیپر کا ایوارڈ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے زیادتی قرار دے دیا، ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ حکام کو احتجاجی خط بھی لکھ دیا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں وکٹ کیپر کامران اکمل نے سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے ایونٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ 11 شکار کیے۔

کامران اکمل نے ایونٹ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اسٹمپ آؤٹ کرنے کی سنچری بھی مکمل کی، لیکن انہیں بیسٹ وکٹر کیپر کا ایوارڈ نہ مل سکا۔

نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز وکٹوں کے پیچھے 8 آؤٹ کرنے والے محمد رضوان کو دیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق کامران اکمل نے اس پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ کو احتجاجی مراسلہ بھی لکھ دیا۔

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے کامران اکمل کو معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔