نیشنل ٹی 20 کپ کے دوران نئے ریکارڈ اور اعزاز کی دوڑ میں کامران اکمل بھی شامل ہوگئے ہیں۔
پاکستا ن ٹیم کے وکٹ کیپر اور بیٹسمین کامران اکمل نے مختصر دورانیے کی کرکٹ میں منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
کامران اکمل نے نیشنل کپ کے دوران ٹی 20 کرکٹ میں اسٹمپس کرنے کی سنچری مکمل کرلی۔
وہ ٹی 20 کرکٹ میں 100 اسٹمپس کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
گزشتہ روز بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی میں مسلسل دو برس تک زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، انہوں نےرواں برس کے دوران 8نصف سنچری اور 1سنچری اسکور کررکھی ہے۔
اس سے قبل شعیب ملک نے مختصر دورانیے میں اپنے 10ہزار رنز مکمل کیے تھے یوں وہ پاکستان اور ایشیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے، جس نے یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔
دوسری طرف شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔