بینظیر بھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف الگ الگ اپیلوں کی سماعت ملتوی

October 20, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو قتل کیس کے فیصلے کے خلاف الگ الگ اپیلوں کی سماعت ملتوی کردی۔ بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت ہونا تھی تاہم وقت کی کمی کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔ گزشتہ سماعت پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے بےنظیر بھٹو قتل کیس میں بری ہونے والے دو ملزمان کے پیش نہ ہونے پر اعتزاز شاہ اور شیر زمان کے وارنٹ جاری کئے تھے۔