اسلام آبادہائیکورٹ،سنتھیا رچی کی درخواست پر رحمٰن ملک و دیگر سے جواب طلب

October 20, 2020

اسلام آباد (خبر نگار)چیف جسٹس اطہرمن اللہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کی رحمٰن ملک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست پر رحمٰن ملک ، ایس پی (شکایات) اور ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے عمران فیروز ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ان سے استفسار کیا کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا کیا فیصلہ آیا ہے؟ جس پر وکیل نے بتایاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقل آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کرا دوں گا۔ اس پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔