بوگس چیک دینے کے ملزم کی ضمانت کنفرم

October 20, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے کاروباری شراکت داری کے دوران بوگس چیک دینے والے ملزم کی عبوری ضمانت وکلاء دلائل کے بعد کنفرم کرنے اور پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا ہے۔عدالت میں ملزم جبران نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف تھانہ گلگشت نے مقدمہ درج کیا جو بدنیتی پر مبنی ہے اس لیے ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے باز رہنے کا حکم دیا جائے۔