نادیہ حسین انجلینا جولی بن گئیں

October 20, 2020

پاکستانی اداکارہ و سپر ماڈل نادیہ حسین نے امریکی معروف ہیروئن انجلینا جولی کا روپ دھار لیا ہے جو اُن کے مداحوں کو خوب بھا رہا ہے۔

نادیہ حسین سوشل میڈیا کی متعدد ویب سائٹس پر کافی متحرک نظر آتی ہیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہتی ہیں، نادیہ حسین میک اپ سے بھی کافی شغف رکھتی ہیں اور اس سے متعلق ٹپس وغیرہ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

نادیہ حسین نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے امریکی اداکارہ انجلینا جولی جیسا میک اپ، ہیئر اسٹائل اور پوز بنایا ہوا ہے۔

نادیہ حسین کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ نہایت خوبصورت اور انجلینا جولی سے ہی ملتی جلتی نظر آ رہی ہیں۔

نادیہ حسین کے مداح اُن کے اس روپ کی خوب تعریفیں کر رہے ہیں جبکہ پاکستانی اداکارہ، ماڈل و میزبان عائشہ عمر کی جانب سے بھی تعریفی کمنٹ کیا گیا ہے۔

عائشہ عمر کا نادیہ حسین کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس روپ میں بہت خوبصورت نظرآ رہی ہیں۔