سیلولر لائسنس کی تجدید و اضافی سپیکٹرم نیلامی، کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنیکی تاریخ میں 5 نومبر تک توسیع

October 21, 2020

اسلام آباد (نمائند ہ جنگ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے پاکستان کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلولر لائسنس کی تجدید اور اضافی اسپیکٹرم 1800 اور 2100 میگا ہرٹز بینڈز کی نیلامی کیلئے کنسلٹنٹس / مشاورتی فرموں کی خدمات حاصل کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی ہے،پی ٹی اے نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 1800 اور 2100 میگا ہرٹز بینڈ میں سیلولر لائسنس کی تجدید اور اضافی اسپیکٹرم نیلامی کے لئے بھی عمل شروع کیا ہے،پی ٹی اے نے پاکستان میں سپیکٹرم نیلامی کے لئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئےدرخواستیں جمع کروانےکیلئے 30 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی تھی جس میں مزید توسیع 30 نومبر تک کردی گئی ہے،پی ٹی اے نے اے جے کے اور جی بی میں اسپیکٹرم نیلامی کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کیلئےدرخواستیں جمع کروانے کیلئے 20 اکتوبر آخری تاریخ مقرر کی تھی جس میں بھی توسیع 5 نومبر تک کردی گئی ہے۔