پی ڈی ایم پارٹیوں کیوجہ سے ہی آج غریب پس رہا ہے،پی ٹی آئی لیبر ونگ

October 21, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ ضلع ملتان کا ماہانہ اجلاس ضلعی سیکرٹریٹ انصاف لیبر ونگ ملتان میں زیرصدارت چوہدری محمد الیاس منعقد ہوا جس میں رانا مسعود مجید خان، ڈاکٹر عارف ہانس اورچوہدری محمد الیاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پی ڈی ایم پارٹیوں کا مکس اچار نے آج کل سرکس لگا رکھی ہے ان کا مہنگائی اور غریب طبقہ سے دور دور تک کا تعلق نہیں ہے دراصل انہی کی غلط طرز حکمرانی سے پاکستان کا غریب طبقہ پس رہا ہے۔