مہنگائی کا طوفان‘ چھوٹے بڑے شہروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

October 22, 2020

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) مہنگائی کے بڑھتے طوفان نے تمام چھوٹے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آٹا، چینی، گھی، چاول سمیت تمام اشیاء خوردو نوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ یوٹیلیٹی سٹورز سمیت قیمتوں میں بلاجواز اضافہ پر متوط طبقے کے شہری بھی چیخ پڑے۔ غریب محنت کش طبقہ نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ خدارا محنت کش غریب طبقہ پر رحم کر کے قیمتوں میں کمی لائی جائے۔ گزشتہ روز سیب 115کی بجائے 150‘ سیب گولڈن 90کی بجائے 120‘ انار قندھاری 150کی بجائے 200‘ انگور 230کی بجائے 270‘ گرما 140کی بجائے 165‘ کیلا 60کی بجائے 85‘ جاپانی پھل 70کی بجائے 85‘ زندہ مرغی 190روپے کلو‘ گوشت مرغی 275کی بجائے 300‘ شیور انڈے 162کی بجائے 185روپے درجن فروخت ہوتے رہے۔