مسکن چورنگی دھماکا، متاثرہ فلیٹس کے متاثرین افسردہ و غمگین، میتیں ایدھی سرد خانے میں رکھ دی گئیں

October 22, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مسکن چورنگی کے قریب دھماکے سے متاثر ہونے والے فلیٹوں کے خاندان بہت زیادہ افسردہ اور غمگین تھے، ان کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی ختم ہوگئی جمع پونجی لٹ گئی، رات گئے تک متاثرہ گھروں کے مکین موبائل کی لائٹس میں اپنے سامان تلاش کرتے رہے، جبکہ کچھ متاثرین کو ان کے قریبی عزیز اپنے گھر لے گئے۔دریں اثناء اس حادثے میں شہید ہونے والوں کی میتیں ایدھی سر خانے میں رکھ دی گئی ہیں جن کی تدفین جمعرات کو کی جائے گی۔