پرنس ویلیم اور کیٹ کے دورہ سے چترال میں ٹورازم کو فروغ ملا ‘کوآرڈینیٹر

October 23, 2020

پشاور (لیڈی ر پورٹر) فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کوآرڈینیٹر سرتاج احمد خان نے ٹورازم پروموشن میں کلیدی کردار ادا کرنے پر برطانیہ کے پر نس ڈیو آف کیمرج ویلیم اور پرنس کیٹ کے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پرنس ویلیم اور پرنس کیٹ کے دورہ بروغل ، شندوراور کالاش ویلی سے چترال میں ٹورازم کو فروغ ملا ہے اور پرنس ویلیم اور پرنس کیٹ نے ٹریول ایڈوائزی نوٹ میں چترال کی خوبصورتی پر لکھنے کے بعد کنیڈا ہائی کمشنربرائے پاکستان وینڈی گیلمور (wendy Gilmour)، برطانیہ ہائی کمشنربرائے پاکستان ڈاکٹرکرسچن ٹیرنیر سی ایم جی نے بھی اپنی فیملی کے ہمراہ چترال کا وزٹ کرکے چترال کی سٰاحت کے فروغ میں بھرپورکردار ادا کیا ہے جس پر چترالی عوام، چترال چیمبرزآف کامرس اور ایف پی سی سی آئی ان کے مشکور ہیں۔ پرنس ویلیم اور پرنس کیٹ نے چترال کے ٹورازم کے ساتھ چترالی عوام کی مہمانوازی سے بھی متاثر ہو ئے چترال جیسے امن پسند لوگ اور سیاحتی مقامات میں بے حد دلچسپی لے کر اپنے ٹریول ایڈوائزی میں کالاش، بمبوریت، بروغل، بریت اور شندور کی خوبصورتی اور ٹورازم کے متعلق مفید معلومات لکھ دیں جس کی وجہ سے چترال کی ٹورازم کی آمدنی گزشتہ سال کی نسبت ڈبل ہوگئی ہے۔