فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کودرخواست

October 24, 2020

فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کودرخواست

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈاکو نااہل قراردینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی۔ سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ کی وساطت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر نے اپنے اثاثے اور شہریت چھپائی، فیصل واوڈا نے لندن میں 9قیمتی جائیدادیں چھپائیں، اپنے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں یہ اثاثے ظاہر نہیں کیے۔