کیسکو کی نادہندگان اور غیرقانونی کنکشنز کیخلاف کارروائیاں جاری

October 24, 2020

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی نادہندگان اور غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، اس سلسلے میں کیسکو خضدارسرکل کے تحت ایکسئن سیف اللہ کی سربراہی میں کیسکوسوراب سب ڈویژن کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 4نادہندگان کے ٹرانسفارمرزبلوں کی عدم ادائیگی پر اُتاردئیے نیز سب آفس گدر کی ٹیم نے بھی عدم ادائیگی پر4زرعی نادہندگان کے ٹرانسفارمرزاُتارکر قبضہ میں لے لئے۔ اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے تحت ایگزیکٹو انجینئر شبیراحمد ترین کی زیرنگرانی کیسکوٹیم نے علی زئی سب ڈویژن کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 12 نادہندگان کے ٹرانسفارمرز عدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ اس دوران4غیر قانونی ٹرانسفارمرز بھی اُتار کر قبضہ میں لئے گئے جنہیں کیسکواسٹورمیں جمع کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کیسکو صوبہ بھر میں بجلی بلوں کی عدم ادائیگی اوربقایاجات پر تمام نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے لہٰذا تمام صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات بروقت جمع کرانے کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے بھی گریز کریں تاکہ کسی زحمت اور پریشانی بچاجاسکے۔