بہاولنگر ڈپٹی کمشنر آفس کیس میں دو افراد زیرحراست

October 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب ملتان نے بہاولنگر ڈپٹی کمشنر آفس کے کلرک کیس میں دو افراد کو مزید پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا ہے۔گرفتار ہونے والوں میں کلیم عرف کلو کے دو ساتھی شامل ہیں، ایک کلرک جبکہ دوسرا اسٹامپ فروش ہے۔ واضح رہے کہ کلیم عرف کلو جو ڈپٹی کمشنر آفس کا کلرک تھا کے پاس اربوں روپے مو جودگی پر نیب انکوائری کر رہی ہے۔