12 ربیع الاول شایان شان طریقے سے منایا جائے گا، آل پاکستان انجمن تاجران

October 24, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر)12ربیع الاول کے حوالے سے آل پاکستان انجمن تاجران کے اجلاس ہوا جس میں جنوبی پنجاب وملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ،محمد اختر بٹ ڈویژنل چیئرمین کیمسٹ ایسوسی ایشن ملتان‘ عبدالرحمان بھٹی ودیگر تاجر رہنما شریک تھے ،اس موقع پر شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری 12ربیع الاول کوماہ پیغام رسالت کے طور پرمنائے گی‘ نبی کریم ؐکا یومِ ولادت شایانِ شان طریقے سے منایاجائے گا اور مارکیٹوں کو سجایا جائے گا، آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے مختلف مارکیٹوں سے ریلیاں اورمحافل میلاد کا انعقادکریں گے۔