کیمرون: اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ، 6 طلبا ہلاک، 8 زخمی

October 24, 2020

افریقی ملک کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 طلباء ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کے مطابق کیمرون کے شہر کمبا میں اسکول پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

ملزمان نے کلاس رومز کے اندر داخل ہوکر طلباء پر فائرنگ کی۔

واقعے میں جان کی بازی ہارنے والے طلباء کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان تھیں۔

متعدد طلبا نے اسکول کی دوسری منزل سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی تاہم وہ اس کوشش میں زخمی ہوگئے۔

حکام نے اسکول پر فائرنگ کے واقعے کا الزام علیحدگی پسندوں پر لگایا ہے۔