اسلام آباد: کورونا کیسز میں اضافہ، مزید 10 گلیاں سیل

October 25, 2020

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مزید 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثرین میں اضافے ہورہا ہے، دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز کی 10 گلیاں سیل کردی گئیں۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیکٹر ایف 11 میں گلی نمبر 46 اور 23 کو جبکہ سیکٹر جی سکس 2 کی گلی نمبر 35 کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف آئی ایٹ سیکٹر کی تین گلیوں، گلی نمبر 2، 3 اور 4 کو بھی سیل کردیا گیا ہے جبکہ آئی ٹین 2 اور جی الیون 2 کی بھی 3 گلیاں سیل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دارلحکومت میں 2 نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی بھی مختلف گلیاں مکمل طور پر سیل کردی گئی ہیں۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ گلیوں کو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے ذریعے سیل کیا گیا ہے۔