افغان سیکیورٹی فورسز کا غزنی میں خصوصی آپریشن، القاعدہ کا سینئر رہنما ہلاک

October 25, 2020

افغان سیکیورٹی فورسز کے خصوصی آپریشن میں القاعدہ کا سینیئر رہنما ابو محسن ال مصری ہلاک ہوگیا۔

ال مصری برصغیر میں تنظیم کا سینیئر رہنما تھا، جو ایف بی آئی کی انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے مطابق ال مصری صوبہ غزنی میں خصوصی آپریشن کے دوران ہلاک ہوا۔ خصوصی آپریشن کے دوران ال مصری کا ایک ساتھی بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

امریکا نے ال مصری پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے اور امریکی شہریوں کے قتل کی سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

امریکا نے دسمبر 2018 میں مصری کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔