انگلینڈ: جنوبی ساحلی علاقے میں بحری جہاز ہائی جیک کرنے کی اطلاع

October 25, 2020

انگلینڈ کے جنوبی ساحلی علاقے میں موجود بحری جہاز کو ہائی جیک کرنے کی اطلاع ملی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نائجیریا سے آنے والے بحری آئل ٹینکر کو آج صبح ساؤتھمپٹن بندرگاہ پر پہنچنا تھا۔

ادھر لندن میں پولیس کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پر ہونے والے واقعے سے آگاہ ہیں اور معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔ واقعے سے مکمل آگاہی ہونے کے بعد تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔