مرکزی میلاد کمیٹی کے تحت 29ویں سالانہ میلاد ریلی کا انعقاد

October 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی شاہ رکن عالم کالونی کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی 29 ویں سالانہ میلاد ریلی میلاد چوک (تھانہ چوک) شاہ رکن عالم کالونی سے نکالی گئی۔جس میں علماکرام،مشائخ عظام،سیاسی و سماجی شخصیات،انجمن تاجران،معززین شہراور ہزاروں کی تعداد میں عشاقانِ رسولؐ نے شرکت کی۔مرکزی میلاد کمیٹی کے صدر رکن الدین ندیم حامدی، ندیم قریشی،میاں نوراحمدسہو، میاں ریاض احمد، میاں جاویدقریشی ودیگر نے میلاد ریلی کی قیادت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رکن الدین ندیم حامدی نے کہا کہ میلاد مصطفیٰکی برکت سے جہالت کدہ عرب علم وحکمت کے نور سے منورہوگیا ہر سوخوشیوں کی بہارامڈ آئی، کائنات کا ذرہ ذرہ منورہوگیا۔تاجدارِ ختم نبوت کا جشن ولادت دھوم دھام سے منانا عاشقوں کی پہنچان ہے۔