جامع مسجد حضرت بہاءالدین زکریا میں سیرت کانفرنس کا انعقاد

October 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) محکمہ اوقاف کے زیر اہتمام درگاہ حضرت بہاءالدین زکریا کی جامع مسجد میں زونل سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف رانا طارق علی، اے ڈی سی جی قمر الزمان قیصرانی، علامہ قاضی بشیر گولڑوی، علامہ ڈاکٹر ارشد علی بلوچ اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ہمارے نبیؐتمام امتوں کیلئے رحمت بن کر آئے، دنیا کے تمام مسائل کی وجہ سیرت طیبہ سے دوری ہے، آج کے جدید دور میں ہم سب نبی پاکؐ کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے دین و دنیا میں سرخروئی حاصل کر سکتے ہیں۔