دہشتگردی کے پیچھے مغربی فنڈنگ، فرانس سے تعلقات منقطع کئے جائیں،حامد موسوی

October 28, 2020

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ پشاور سمیت دنیا بھر میں ہونے والی دہشتگردیوں کے پیچھے مغربی فنڈنگ کارفرما ہے ،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائی کرے ، فرانسیسی صدر کے اقدامات دہشت گردی اور فساد کی آگ بھڑکا رہے ہیں عالمی ادارے نوٹس لیں،تمام مسلم ممالک فرانس سے سفیر واپس بلائیں اور فرانسیسی سفیروں کو ملک سے نکال کر سفارتی تعلقات منقطع کردیں، ایک آدھ ملک کی جانب سے مصنوعات کے بائیکاٹ سے کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔ اقوام متحدہ کشمیریوں فلسطینیوں کے ساتھ کئے وعدے پورے کریں،کائنات میں اللہ کے بعد نبی کریم محمد مصطفیٰؐ سے بڑی کوئی ہستی نہیں۔ مسلمانان عالم میلاد النبی ؐ کے ایام میں امن و محبت پر مبنی پیغا م مصطفوی ؐ کو مزید اجاگر کرکے شیطانی قوتوں کی سازش ناکام بنا دیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید زہراویوم مختار آل محمدؐکی مناسبت سے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حامد موسوی نے کہا کہ گستا خانہ خاکے بنانا اور ان کی ترویج کرنا شیطانی عمل ہی نہیں انسانیت پر حملہ بھی ہے ۔ہولوکاسٹ کے خلاف لب کشائی کی اجازت نہ دینے والے ممالک آزادی اظہار کے نام پر اسلام پر حملوں کی حوصلہ افزائی کرکے مجرمانہ منافقت کا مظاہرہ کررہے ہیں ۔